ستھرا پنجاب پروگرام ،کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی:سلمیٰ سلیمان
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام اور۔۔
جشنِ آزادی تقریبات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ، اسسٹنٹ کمشنر روہت کمار گنیتا، ڈسٹرکٹ منیجر عثمان خورشید اور دیگر افسران شریک ہوئے ۔ ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت یونین کونسل اور گاؤں کی سطح پر پارلیمنٹیرینز کی مشاورت سے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ناقص کارکردگی پر خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پروگرام ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا اور صفائی ہر علاقے میں یقینی بنائی جائے گی۔ دوسری جانب جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں ان بورڈ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ انٹری پوائنٹس پر جھنڈیوں سے سجاوٹ، بازاروں، گلی محلوں میں چراغاں، تقریری و ملی نغموں کے مقابلے ، سرکاری و نجی سکولز میں تقریبات اور سٹریٹ لائٹس کو مکمل فعال رکھا جائے ۔
b