دو خواتین پر تشدد‘ ایک زخمی‘دوسری کی انگوٹھی چھین لی گئی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دو مختلف جھگڑوں میں خواتین پر تشدد کے واقعات پیش آئے ۔ پہلا واقعہ صدر تھانہ کے۔۔
علاقے حسن والا میں ہوا جہاں پروین بی بی پر صفیہ بی بی نے کلہاڑی سے وار کر کے زخمی کر دیا۔ جھگڑے کی وجہ رقبے کا تنازع بنی۔ دوسرا واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے گارڈن میں پیش آیا جہاں ضوبی بی بی پر اشفاق احمد اور اس کی بیوی رخسانہ نے حملہ کیا، بالوں سے گھسیٹا، مارا پیٹا اور سونے کی انگوٹھی چھین لی۔ پولیس نے دونوں درخواستوں پر کارروائی شروع کر دی ہے ۔