مظفرگڑھ:یومِ شہداپر باوقار تقریب، فیملیز کو خراج تحسین

مظفرگڑھ:یومِ شہداپر باوقار تقریب، فیملیز کو خراج تحسین

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) یومِ شہداء کے موقع پر سٹی بینکوئٹ ہال مظفرگڑھ میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔

جس میں شہداء کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شہداء کے اہل خانہ کو سرکاری گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا ۔تقریب میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی، ایڈیشنل سیشن جج غلام مجتبٰی خان بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری سردار اجمل خان چانڈیہ، انجمن تاجران کے رہنما عامر سلیم شیخ، سید عبدالمعبود آزاد، جاوید احمد ملک، قاری عبدالغنی ثاقب، صدر پریس کلب نعیم احمد خان بلوچ، ماجد رحیم خانزادہ و دیگر شریک ہوئے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد اصغر اولکھ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔مقررین نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں، جن سے انہیں معیاری تعلیم، رہائش اور صحت کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ آخر میں مہمانوں نے شہداء کی فیملیز اور بچوں میں گفٹ بیگز تقسیم کیے اور سید عبدالمعبود آزاد نے دعا کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں