دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں لگنے سے دو افراد کے زخمی

دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں  لگنے سے دو افراد کے زخمی

ملتان(کرائم رپورٹر)دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں لگنے سے دو افراد کے زخمی ہوگئے ۔تھانہ مظفر آباد پولیس کو محمد مصطفی نے۔۔

 اطلاع دی کہ میرا کزن محمد ناصر مظفر گڑھ جارہاتھا کہ شیر شاہ روڈ پر چار ڈاکوؤں نے روک کر گن پوائنٹ پر نقدی 15ہزار ، تین موبائلزفون چھین لیے اور شور شرابا کرنے پر بازو پر گولی مارکراسے زخمی کردیا ۔تھانہ قطب پور پولیس کو گارڈن ٹاؤن سے نائلہ نذر نے اطلاع دی کہ میرا بھائی مظہر حسین گھر آرہاتھا جیسے ہی گھر کے قریب پہنچا تو تین موٹرسائیکل سوار ملزموں نے نقدی و موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں