بورے والا:پولیس شہدا کی یاد میں شمعیں روشن

بورے والا:پولیس شہدا  کی یاد میں شمعیں روشن

بورے والا (سٹی رپورٹر )گول چوک بورے والا میں پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔۔

ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو مہمان خصوصی تھے ۔ شہریوں، بچوں، تاجر نمائندوں اور موبائل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے شمعیں روشن کی گئیں اور دعا کی گئی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باداورپنجاب پولیس زندہ بادکے نعرے لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں