وہاڑی :یوم شہداپر تابعدار و یوتھ گروپ نے ریلی نکالی

وہاڑی :یوم شہداپر تابعدار و یوتھ گروپ نے ریلی نکالی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) یومِ شہداء پنجاب پولیس کے موقع پر تابعدار گروپ پیر مراد اور ینگ یوتھ گروپ کے ۔۔

زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ ریلی مسلم لیگ ہاؤس غلہ منڈی سے شروع ہوکر بلدیہ ہال میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں پرچم کشائی کی گئی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں میاں ناصر دولتانہ، چوہدری عبدالستار سندھو، اختر نواز بھٹی، ارشاد بھٹی، وومن ونگ کی صدر نوشین ملک، تابعدار گروپ کے صدر میاں اصغر مغل، ینگ یوتھ گروپ کے صدر امانت علی بھٹی نے کی۔ اس موقع پر انوار پنوار، غلام رسول پنوار، راؤ انتظار سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے \"پاکستان زندہ باد\"، \"پاک فوج زندہ باد\"، \"شہداء پولیس زندہ باد\" کے نعرے لگائے ۔ مقررین نے کہا کہ یہ ریلی پنجاب پولیس کے جانثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نکالی گئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس شہداء نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں