ملکی ترقی، امن و سلامتی کیلئے سب متحد ہیں:ثاقب خورشید

 ملکی ترقی، امن و سلامتی کیلئے سب متحد ہیں:ثاقب خورشید

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کے سلسلے میں ضلع بھر میں تقریبات جاری ہیں ۔۔

۔ ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا غلام مرتضیٰ نے بلدیہ وہاڑی میں پرچم کشائی کی اور شہریوں کے ہمراہ ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی فتح پر قوم کو فخر ہے ۔ چوتھے روز بھی تقریبات میں عوام کا جوش و جذبہ دیدنی رہا۔ معرکہ حق ریلی کے شرکاء نے تحریکِ پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے خطاب میں کہا کہ ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیوں سے پاکستان حاصل کیا، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہم سب ملکی ترقی، امن و سلامتی کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے معرکۂ حق میں حصہ لینے والے سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور چڑیا گھر روڈ کو معرکہ حق روڈ‘سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب میں شیخ ظفر شہزاد، چوہدری شاہد الطاف، نوشین ملک و دیگر شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں