ویمن یونیورسٹی میں شماریات ریسرچ و کنسلٹنسی سنٹر قائم

ویمن یونیورسٹی میں شماریات ریسرچ و کنسلٹنسی سنٹر قائم

ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ’’شماریات کنسلٹنسی اینڈ ریسرچ سنٹر‘‘ قائم کر دیا ہے ۔۔

سنٹر کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یہ سنٹر بین الضابطہ تحقیق، عملی شماریاتی ایپلی کیشنز اور ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دے گا۔ ڈیٹا پر مبنی تحقیق وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور یہ مرکز تحقیقی پیداوار اور بیرونی اداروں سے تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔رجسٹرار ڈاکٹر ملیکہ رانی نے کہا کہ دنیا ڈیٹا سائنس کی بنیاد پر ترقی کر رہی ہے ، یہ سنٹر اکیڈمیا اور عملی تحقیق کرنے والے اداروں کو قریب لائے گا۔چیئرپرسن شعبہ شماریات ڈاکٹر طاہرہ بانو قاسم نے کہا کہ یہ سنٹر ہمارے وژن کا عکاس ہے جو شماریاتی تھیوری کو عملی میدان سے جوڑنے میں مدد دے گا۔ یہ سنٹر صرف مشاورت کا مرکز نہیں بلکہ سیکھنے اور تحقیقی اشتراک کا پلیٹ فارم بنے گا۔تقریب میں ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر خدیجہ کنول، ڈاکٹر آسیہ بی بی، ڈاکٹر ناہید اور ڈاکٹر عاصمہ اکبر نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں