عمار علی صدیقی نے ایکسین میپکو کا چارج سنبھال لیا

عمار علی صدیقی نے ایکسین  میپکو کا چارج سنبھال لیا

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) گریڈ 18میں ترقی پانے والے عمار علی رضا صدیقی نے میپکو آفس وہاڑی میں ایکسین کا چارج سنبھال لیا۔

اس سے قبل وہ تقریباً ایک سال سے بطور ایڈیشنل ایکسین خدمات انجام دے رہے تھے ۔ عمار علی صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ والدین اور دوستوں کی دعا سے اللہ نے کامیابی عطا کی، میپکو صارفین کی خدمت میری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفتر میں سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنا اور فوری مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں