خانیوال میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کھلے عام فروخت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) خانیوال شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی فروخت کا سلسلہ جاری ، شہریوں کی بڑی تعداد معدہ، جگر، کینسر اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہی ہے لیکن متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
سرخ مرچ، ہلدی، گرم مصالحہ، خشک دھنیا، کالی مرچ سمیت دیگر مصالحہ جات میں کیمیکل رنگ، چاول کے بھوسے اور دیگر مضر اجزاء کی ملاوٹ کر کے انہیں بازاروں میں کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے ، ملاوٹ مافیا نے گلی محلوں، دکانوں کے عقب اور گھروں میں منی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں جہاں جعلی مصالحہ جات تیار کیے جاتے ہیں۔یہ غیر معیاری مصالحہ جات ہوٹلوں کو سستے داموں فروخت کیے جاتے ہیں جو چٹ پٹے کھانوں میں استعمال ہو کر شہریوں کی صحت برباد کر رہے ہیں۔