اقوام متحدہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت دلائے ، محمد اقبال آرائیں
میلسی (نامہ نگار )سماجی شخصیت ومثالی کاشتکار میاں محمد اقبال آرائیں نے 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کشمیریوں کو اپنی رائے کا حق دلائیں۔۔۔
اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے ،ہندوستان نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے ، وہ کشمیریوں کا قتل عام اور نسل کشی کررہا ہے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق نہیں دے رہا ہے ۔