قصاب برادری پیرا فورس سے تعاون کرے :ملک اسلم

قصاب برادری پیرا فورس  سے تعاون کرے :ملک اسلم

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ضلعی صدر قصاباں و مرکزی انجمن تاجران ملک محمد اسلم نے کہا ہے کہ اراکین کو پابند کیا گیا ہے کہ پیرا فورس کے قواعد و ضوابط پر مکمل عمل کریں۔ تجاوزات اور ناجائز منافع خوری سے گریز کیا جائے گا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے کسی رکن کا ساتھ نہیں دیں گے جو پیرا قوانین کی خلاف ورزی کرے ۔ البتہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پیرا فورس اہلکار قصاب برادری کے ساتھ غیر ضروری سختی نہ برتیں اور انہیں اپنی حدود میں رہتے ہوئے کاروبار کی اجازت دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں