کشمیر ہماری شہ رگ ، بھارت ظلم سے باز آئے :اے سی میلسی
میلسی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ، بھارت نے وہاں مظالم اور خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔ ش
میلسی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ، بھارت نے وہاں مظالم اور خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی سفارتی، اخلاقی اور نظریاتی حمایت ہر سطح پر جاری رہے گی، ان شائاللّٰہ آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ ریلی کا آغاز میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار سے ہوا، جہاں پرچم کشائی کی گئی اور سٹی پولیس نے سلامی پیش کی۔