ناقابل برداشت مظالم‘ 11اگست کو بھرپور احتجاج ، کسان اتحاد
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان کسان اتحاد چودھری افتخار احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں نے کسانوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔
رواں سال تین فصلیں برباد ہوئیں، چوتھی فصل کا معاوضہ بھی نہ ملا۔ جنوبی پنجاب کے کسان شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ انہوں نے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پاکستان کسان اتحاد 11 اگست کو صوبہ بھر میں بھرپور احتجاج کریگا۔ اس موقع پر ضلعی صدر یوتھ ونگ اویس رحیم چودھری، تحصیل صدر راو شاہد نیاز، رانا محمد نواز سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔