پیرا کا وہاڑی میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
وہاڑی (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے وہاڑی میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز اور ایس ڈی ای او جاوید ممتاز لکھویرا کی نگرانی میں لڈن روڈ پر کریک ڈاؤن کیا گیا جہاں سے کھوکھے ، ریڑھیاں، ٹھیلے اور دیگر تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دکاندار سامان دکان کے اندر رکھیں، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ ایس ڈی ای او نے کہا کہ پیرا روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرے گی اور دوبارہ تجاوزات پر سامان بحق سرکار ضبط ہوگا، مقدمات اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے ۔