عدالتی اہلکار کو دھمکیاں دینے پرایک شخص کیخلاف مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عدالتی اہلکار کو فون پر دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سول جج آفس کے کمپیوٹر آپریٹر زین العابدین نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ایک شخص اللہ بخش دفتر آیا اور فائل کی نقل بغیر فارم کے مانگی‘ انکار پر ناراض ہو کر چلا گیا۔ متعدد بار نشے میں فون کر کے گالم گلوچ اور فائرنگ کی دھمکیاں دیتا رہا۔ متاثرہ اہلکار نے کالز کی ریکارڈنگ بھی پولیس کو فراہم کر دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش اے ایس آئی محمد کاظم کے سپرد کر دی ہے ۔