جرائم پیشہ کیخلاف کارروائیاں 6خواتین سمیت 10گرفتار

جرائم پیشہ کیخلاف کارروائیاں  6خواتین سمیت 10گرفتار

وہاڑی (خبرنگار) پولیس تھانہ دانیوال کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،6خواتین سمیت 10ملزم گرفتار،کارروائی کے دوران ایک قحبہ خانہ پکڑا گیا۔۔۔

جہاں سے 6خواتین اور 3مردوں کو گرفتار کیا گیاجو مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ پولیس نے موقع سے غیر اخلاقی مواد بھی قبضے میں لیا۔دوسری کارروائی کے دوران ایک شخص کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے 44 بور رائفل برآمد ہوئی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں