جنگل برالی روڈ خستہ حالی کا شکار‘ حادثات معمول بن گئے

جنگل برالی روڈ خستہ حالی کا شکار‘ حادثات معمول بن گئے

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)خانیوال روڈ پر 28ڈبلیو بی سٹاپ سے مغرب کی طرف جانیوالی جنگل برالی روڈ طویل عرصے سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔

 مختلف مقامات پر بڑے گڑھے ، بکھرے ہوئے پرانے پتھر اور بجری کے باعث آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔روڈ کے دونوں اطراف کی کچی پٹڑیاں بھی شکستہ حال ہیں جو دن بھر مٹی اور دھول کا باعث بنتی ہیں، دیہی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، خصوصاً موٹر سائیکل سوار اور بزرگ افراد روزانہ خطرے میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔متاثرہ افراد محمد خان، ظفر اقبال، محمد علی، محسن آرائیں، چودھری خالد محمود اور محمد امین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سڑکوں کی بحالی کا پروگرام کیا صرف شہروں اور بڑی سڑکوں تک محدود ہے ؟، دیہی علاقوں کی چھوٹی سڑکیں نظر انداز کیوں کی جا رہی ہیں؟۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں