پانچ اگست کو بھارت نے اپنا منہ مزید کالا کیا،اصغر اقبال لغاری

پانچ اگست کو بھارت نے اپنا  منہ مزید کالا کیا،اصغر اقبال لغاری

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے یوم استحصال و یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ریلی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور استحصال کی شدید مذمت کرتے ہیں ،5اگست یوم سیاہ ہے ،بھارت نے اس روز اپنے منہ پر مزید کالک ملی ۔ریلی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔ دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت کے مکروہ عزائم دنیا پر آشکار ہو چکے ہیں ،اقوام متحدہ اور او آئی سی اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کرائے اورکشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں