فوڈ اتھارٹی کا آپریشن ، ڈی جی خان سے 38 من مضر صحت ناقص گوشت برآمد

فوڈ    اتھارٹی    کا   آپریشن    ،  ڈی   جی   خان    سے    38    من   مضر    صحت    ناقص    گوشت    برآمد

ڈیرہ غازیخان،مظفر گڑھ،ملتان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر، لیڈی رپورٹر)مضر صحت گوشت رکھنے والوں کیخلاف مسلسل آپریشن جاری۔۔۔

ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کا ٹیم کے ہمراہ بستی موسیٰ والا خان گڑھ میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ،38من سے زائد ناکارہ اور بدبودار گوشت تلف،قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالک کیخلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی نے ٹیم کے ہمراہ بستی موسیٰ والا خان گڑھ مظفرگڑھ میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا،دوران انسپکشن بیماری زدہ جانوروں کا گوشت برآمد کیا گیاگوشت بدبودار اور غیر صحت بخش پایا گیا۔سینکڑوں کلو گرام مضر صحت گوشت موقع پر ضائع کر دیا گیا۔قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہیں۔دوسری جانب ملتان میں غیر معیاری قلفیوں کی تیاری کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیم کی97 ڈبلیو بی میں آئسکریم پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن، 120کلو غیر معیاری قلفیاں، 20 کلو مصنوعی مٹھاس اور 5 کلو جعلی پیکنگ میٹریل تلف، فوڈ بزنس مالکان کو 75 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر بچوں کیلئے غیر معیاری خوراک بنانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ 97ڈبلیو چٹی پلی وہاڑی میں آئس لولیز بنانے والے یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق آئس لولیز کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں