میپکو کا شکایات سیل غیر فعال ، صارفین در بدر

میپکو کا شکایات سیل غیر فعال ، صارفین در بدر

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو کا شکایت سیل صارفین کے لئے عذاب بن گیا، گھنٹوں عملہ نہیں آتا، 118والے بغیر تصدیق کہ کنکشن بحالی کامیسج بھجواکرسب اچھے کی رپورٹ کرنے لگے تفصیل کے مطابق میپکو حکام کے دعوے دھرے رہ گئے۔۔۔

ڈیجٹلائز شکایت سیل بھی صارفین کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگیا ایل ٹی خرابی اور صارفین کی بجلی کی انفرادی خرابی کود ور کرنے لئے عملہ گھنٹوں انتظار کراتا ہے مگر پھر بھی ریلیف نہیں صارفین کا کہنا ہے کہ انفرادی طور پر ہونے والی خرابی کو دور کرنے کے لئے کئی بار شکایت کا فون کیا جاتا ہے پہلے توعملہ فون نہیں تھا اگر اٹھا بھی لے تو ٹھیک کرنے کے لئے کئی کئی گھنٹے نہیں آتے جبکہ 118پربیٹھا عملہ بھی کاغذی کارروائی کرکے صارفین کو جھوٹی تسلی دیتا رہتا ہے فون کرنے پر یقین دلایا جاتا ہے کہ کچھ دیر بعد اپ کی بجلی بحال کر دی جائے گی مگر 12 گھنٹے کے بعد بجلی بحال کئے بغیرمیسج بھجوا دیتے ہیں آپ کی بجلی بحال کردی گئی ہے جس پران کو نشاہدی کی جاتی ہے کہ ابھی تک کوئی عملہ نہیں آیا وہ دوبارہ بجلی بحال کرنے کا کہہ کر دو گھنٹے کے بعد دوبارہ بجلی بحال ہونے کی خوشخبری سنا دیتے ہیں جبکہ عملاََکچھ نہیں ہوتا جبکہ میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ سب ڈویژن میں انفرادی شکایات کو دور کرنے کے لئے عملے کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو انفرادی خرابی دور کرنے کے لئے پرائیویٹ الیکٹریشن کا سہارا لینا پڑتا ہے جبکہ میپکو نے پرائیویٹ الیکٹریشن کے کام کرنے کی پابندی بھی لگائی ہوئی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میپکو سٹاف بنا پیسے کے کام نہیں کرتاصارفین نے میپکو حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں