زکریا یونیورسٹی:سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو، سیکرٹری تعینات

زکریا یونیورسٹی:سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو، سیکرٹری تعینات

ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی ملتان میں سکیل 1سے 16تک کی بھرتیوں کے لئے قائم سلیکشن کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کر دی گئی ہے ۔۔

 اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار (قانونی) کو کمیٹی کا نیا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے ۔مذکورہ اسامی ڈپٹی رجسٹرار کی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی تھی جس پر وائس چانسلر نے تقرری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کمیٹی کی نئی تشکیل دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف، ڈین فیکلٹی آف لینگویجز و چیئرپرسن شعبہ انگریزی، کمیٹی کی چیئرپرسن ہوں گی۔دیگر ارکان میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق (چیئرمین، شعبہ تاریخ و تہذیب)، ڈاکٹر ریحانہ اقبال (ایسوسی ایٹ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی)، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات اور خزانچی شامل ہوں گے ۔تکنیکی آسامیوں کی صورت میں متعلقہ چیئرمین، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ یا متعلقہ آفیسر بھی بطور رکن شامل ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں