ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری، شکایات پر کارروائی کے احکامات
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسماعیل کھاڑک شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی پی او کی جانب سے کھلی کچہری اور۔۔
اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کر کے ان کی درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ڈی پی او نے شہریوں سے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت میں انکوائری مکمل کریں اور قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر انصاف کی فراہمی، سروس ڈلیوری کا معیار بہتر بنانا اور شہریوں کی عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بدسلوکی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس افسران مقدمات کی تفتیش شفاف انداز میں کریں اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ عوام کو محسوس ہو کہ پولیس کلچر میں واضح تبدیلی آئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام درخواستوں کو ان کی نوعیت کے مطابق مقررہ وقت میں نمٹایا جائے ، تاکہ عوام کو بروقت انصاف ملے اور پولیس پر اعتماد بحال ہو۔