بدھلہ سنت میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)بدھلہ سنت کے علاقے میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
پولیس کے مطابق مقامی شہری شکیل نے اطلاع دی کہ تین نامعلوم افراد ایک لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔