ویمن پولیس نے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا
ملتان (کرائم رپورٹر)ویمن پولیس نے ایک لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم عرفان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو درخواست میں بتایا کہ ملزم نے اس کے ساتھ زبردستی کی۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔