غیر قانونی پٹرول پمپ ختم‘اعتراضات فوری دور کرنے کا حکم
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر خالد عباس سیال، اے ڈی سی جی غلام مصطفی سیہڑ، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں نئے پٹرول پمپس کے قیام کے لیے موصول درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب پٹرول پمپس کی منظوری کا طریقہ کار آسان بنا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیلوں میں موقع پر جا کر اعتراضات دور کریں اور متعلقہ محکمے این او سی جاری کرنے میں تاخیر نہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔