کوٹ ادو میں جشن آزادی و معرکہ حق سائیکل ریلی کا انعقاد

کوٹ ادو میں جشن آزادی و معرکہ حق سائیکل ریلی کا انعقاد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ’’حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک‘‘جشن آزادی و معرکۂ حق تقریبات کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف پروگرامز جاری ہیں۔

 اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کمیٹی سے ایک شاندار سائیکل ریلی نکالی گئی جو پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں سکولوں کے طلبہ، شہریوں، ریسکیو 1122اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے ۔ اس دوران پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ملکی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا گیا۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر میر رومان خلیل نے کی۔ ریلی کے دوران ملک کی ترقی، استحکام اور یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی میں عملی کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اپنے وطن اور افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ ریلی کا اختتام قومی ترانے اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کی دعا سے ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں