اصلاحی اتحاد کی شجرکاری دو ہزار پودے لگا ئے گئے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نجی فلاحی تنظیم اصلاحی اتحاد کی جانب سے شجرکاری مہم جاری ہے جس کے تحت شہر بھر میں دو ہزار سے زائد پودے لگا دیے گئے ۔
سماجی اور شہری حلقوں نے نجی فلاحی تنظیم کے اس جذبہ خدمت کو سراہا۔ نجی فلاحی تنظیم اصلاحی اتحاد کے چیئرمین طلحہ بشیر، جنرل سیکرٹری راناانیق الرحمن، فنانس سیکرٹری محمد عثمان، نائب صدر ضیاء اللہ فریدی، رانا خلیق الرحمن،محمدزبید اور دیگر ممبران نے شجرکاری کے مقررہ ہدف کو مکمل کرتے ہوئے ممتاز پارک اور ریلوے گراؤنڈ سمیت مختلف مقامات پر ننھے بچوں کے ہاتھوں پودے لگوائے گئے۔