15 پر جھوٹی اطلاع دینے والے چار افراد پکڑے گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے ایمرجنسی نمبر 15 پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔
مظفرآباد پولیس کو نامعلوم کالر نے اغوا کی اطلاع دی، مگر جائے وقوعہ پر پہنچنے پر کوئی شخص نہ ملا ۔اسی دوران ارم بی بی نے بھی اغوا کی جھوٹی اطلاع دی، جبکہ ممتاز آباد پولیس کو دو الگ الگ نامعلوم کالرز نے فرضی کالز کیں۔