ملتان میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، تین گرفتار

ملتان میں منشیات فروشوں کے  خلاف کارروائی، تین گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم عابد سے 1100 گرام ہیروئن، قادرپورراں پولیس نے ملزم شہباز سے 5 لٹر شراب جبکہ شاہ شمس پولیس نے ملزم محمد شان سے 1140 گرام آئس برآمد کی۔پولیس کے مطابق ملزموں کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں