چیف انجینئر میپکو کا انڈسٹریل سٹیٹ گرڈ سٹیشن کا دورہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر ٹی اینڈ جی میپکو اکرم سیال اور ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او ملتان سرکل ملک محمد یوسف نے انڈسٹریل سٹیٹ گرڈ سٹیشن کا دورہ کیا اور ٹرپ ہونے والے کیپٹو فیڈر کی وجوہات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایکسین کینٹ ڈویژن بابر علی گجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل جی ایس او ملتان نے لائن کا معائنہ کیا اور گرڈ سٹیشن و فیلڈ سٹاف سے بریفنگ لی۔افسروں نے آپریشن ٹیم کو ہدایت دی کہ لائن میں موجود خرابی کو ہنگامی بنیادوں پر تلاش کرکے فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ صنعتی پیداوار متاثر نہ ہو اور صارفین کو جلد بجلی فراہم کی جا سکے ۔