آئی جی جیل آج وومن جیل کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کرینگے
ملتان (کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر آج وومن جیل ملتان میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے ۔
ان کے ہمراہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات چودھری محسن رفیق، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل چودھری ارشد وڑائچ اور دیگر افسر بھی ہوں گے ۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد جیل افسر صبح آٹھ بجے پریس کانفرنس کریں گے ، جس میں جیل اصلاحات اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔