سوشل ویلفیئر ملتان میں جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد

سوشل ویلفیئر ملتان میں جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد

ملتان (لیڈی رپورٹر) ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریب ڈی آر سی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان حیدر علی تھے ۔

خطاب میں میڈم ام فروہ ہمدانی نے کہا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات یکم اگست سے 14 اگست تک جاری رہیں گی، جس سے عوام کا جوش و خروش بڑھے گا اور نوجوان نسل کو ملکی تاریخ سے آگاہی حاصل ہوگی۔ایس ایس پی حیدر علی نے کہا کہ آج ہم جو آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ 14 اگست ہمیں قربانی، ملی وحدت اور آزادی کی قدر کا پیغام دیتا ہے ۔تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم سمیرا ستار، ڈاکٹر نسیم اقبال، سائیکالوجسٹ میڈم عظمٰی امین اور محمد نبیل خان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ادارے میں مقیم کلائنٹس کو کیک اور مٹھائی پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں