آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری سکولز میں ہوگا

آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری سکولز میں ہوگا

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری سکولز میں منعقد کیا جائے گا جبکہ نجی سکولز کے لئے یہ امتحان اختیاری ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق امتحان لینے کا طریقہ کار آئندہ 20 روز میں واضح کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کل مضامین، نمبروں کی تقسیم اور امتحانی مراکز تک سوالیہ پرچوں کی ترسیل کے بارے میں مکمل وضاحت فراہم کی جائے گی۔ امتحان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیکٹا) کے تحت منعقد ہوگا اور آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جانے کا امکان ہے ۔محکمہ سکولز کے مطابق امتحانی نتائج کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، بہتر نتائج پر انعامات جبکہ ناقص نتائج کی صورت میں متعلقہ اساتذہ اور سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں