قاضی اکبر کا انتقال‘بزنس کمیونٹی صاحب بصیرت قائد سے محروم

 قاضی اکبر کا انتقال‘بزنس کمیونٹی صاحب بصیرت قائد سے محروم

وہاڑی (نمائندہ خصوصی‘خبر نگار)سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)زاہد اقبال چودھری نے ممتاز تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ایک صاحب بصیرت اور مدبر قائد سے محروم ہو گئی ہے ۔ زاہد اقبال چودھری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ قاضی محمد اکبر ایک ہمہ جہت شخصیت تھے جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف چکوال بلکہ ملک بھر کے کاروباری و تجارتی حلقوں کے مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کیا۔ چکوال کو معاشی، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں میں ترقی یافتہ اضلاع کے ہم پلہ لانا ان کی اولین ترجیح تھی۔زاہد اقبال چودھری نے مرحوم کے بھائی ڈاکٹر قاضی محمد اشرف، صدر چکوال چیمبر عامر نجیب بھٹہ، سابق صدور خواجہ عارف یوسف، چودھری شہزاد سعادت، خرم کامران، حاجی نذیر سلطان، اہل خانہ اور احباب سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ قاضی محمد اکبر نے چکوال چیمبر کی بنیاد رکھی اور نائب صدر FPCCI کے طور پر گراں قدر خدمات انجام دیں۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ مرحوم کے ویژن کے مطابق چکوال چیمبر کے شانہ بشانہ ان کے خوابوں کی تکمیل کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ قاضی محمد اکبر کی فلاحی و سماجی خدمات ضلع چکوال کی تاریخ کا ایک قابل فخر باب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں