ملک میں افراتفری کا عالم ‘اتحاد کی اشد ضرورت‘زاہد ہمدانی
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )پاکستان مرکزی مسلم لیگ مظفرگڑھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید زاہد ہمدانی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مظفرگڑھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی ہفتہ آزادی پورے جوش و خروش اور ولولے سے منایا جائے گام ضلع کے مختلف مقامات پر آزادی تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا۔
کہ پاکستان میں اس وقت افراتفری کا عالم ہے ، سازشی عناصر پاکستانی قوم کو مختلف پراپیگنڈوں کے ذریعے ہیجان میں مبتلا کیے ہوئے ہیں، اس وقت قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ دشمن کی سازشوں کا ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عظیم ملک بنایا جا سکے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو مظفرگڑھ کی تاریخ کی سب سے بڑی اتحاد امت کانفرنس جھنگ روڈ پر منعقد کی جارہی ہے جس میں ملکی سطح کی تمام سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کے مرکزی قائدین شریک اور خطاب فرمائیں گے ۔