ڈی پی او وہاڑی کاشہریوں کی شکایات پر کارروائی کا حکم

ڈی پی او وہاڑی کاشہریوں کی شکایات پر کارروائی کا حکم

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے روزانہ ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز منعقدہ کھلی کچہری میں27شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او نے تمام شکایات بغور سنیں اور متعلقہ افسروں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نامزد افسر شہریوں کے مسائل پر فوری ایکشن لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں اور رپورٹ پیش کریں۔محمد افضل نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلے کو کم کرنا اور فوری میرٹ پر انصاف فراہم کرنا ہے ۔ شہری بلا جھجک اور بغیر کسی سفارش کے براہِ راست مجھ سے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ڈی پی او نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں میں ضرور آئیں تاکہ بروقت اور شفاف طریقے سے انصاف فراہم کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں