وزیر اعلیٰ ویژن ’’حکومت نہیں خدمت ‘‘کے تحت کیمپ کا انعقاد

وزیر اعلیٰ ویژن ’’حکومت نہیں خدمت ‘‘کے تحت کیمپ کا انعقاد

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی سرپرستی میں ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن’’حکومت نہیں خدمت‘‘ کے تحت 5واں کیمپ گورنمنٹ ہائی سکول شہر سلطان تحصیل جتوئی میں لگایا گیا۔

کیمپ میں نادار، میپکو، ریونیو، صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر ، پولیس سمیت وفاقی و صوبائی محکموں نے اپنی اپنی سرکاری خدمات کیلئے کاؤنٹر لگائے جہاں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ذمہ دار افسروں اور متعلقہ اہلکار موجودتھے ۔ شہر سلطان سمیت دگر ونواح کے علاقوں کے عوام کو ایک دن اور چھت کے نیچے تمام محکموں کی سہولیات میسر تھیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کیمپ کا معائنہ کیا اور سرکاری محکموں کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کو جائزہ لیا،سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فور ی حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ایک دن اور ایک چھت کے نیچے آج5 ویں کیمپ میں تمام سرکاری محکمے موجود ہیں اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کے لئے دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں ،ان کی دہلیز پر سرکاری خدمات فراہم کی جائیں ،ایک دن چھوڑ کر ہم ضلع بھر میں یہ کیمپ لگائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او غضنفر شاہ کے ہمراہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شہر سلطان میں 20 کلو واٹ سولر سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں