ڈی سی کوٹ ادو کی کھلی کچہری‘ مسائل کے حل کیلئے احکامات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس کوٹ ادو میں عوامی مسائل کے حل کے لیے آسان رسائی، مسائل کم پروگرام کے تحت روزانہ کی طرح کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے سائلین کے مسائل سن کر موقع پر ہی تحریری احکامات جاری کیے ۔
ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے کہا کہ آسان رسائی کھلی کچہری عوامی خدمت کو یقینی بنا کر عوامی اعتماد کو بحال کر رہی ہے ، عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور متعلقہ محکموں کے مؤثر فالو اپ کے ذریعے سائلین کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسروں تک رسائی آسان بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل اور شکایات سن کر فوری ازالہ کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہوں، اور اس ضمن میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت ضلع کوٹ ادو کے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔