پیف ،محفوظ تعلیمی ماحول کیلئے نئے ایس او پیز جاری

پیف ،محفوظ تعلیمی ماحول کیلئے نئے ایس او پیز جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)پیف نے سکولوں میں محفوظ تعلیمی ماحول کے لئے نئے ایس اوپیز جاری کردیئے ، گرلز سکولوں میں مرد ٹیچرز پر پابندی تفصیل کے مطابق پیف نے مراسلہ جاری کیا ہے۔

 کہ معاہدہ شراکت داری کے مطابق سکول میں طلباء، اساتذہ وسٹاف کے لئے محفوظ ، مہذب اور صاف ستھر اتعلیمی ماحول فراہم کرنا سکول مالک کی بنیادی ذمہ داری ہے تا کہ تدریسی عمل پر سکون، با احترام اور ذہنی دباؤ سے پاک فضا میں جاری رہ سکے تمام سکول مالکان لائسینسیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سکولوں میں طلباء، اساتذہ وسٹاف کے تحفظ ، عزت اور اخلاقی حدود کے احترام کو یقینی بنانے کے لئے نئے ایس او پیز کو یقینی بنائیں جس کے مطابق طلباء کی سکول میں نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے سکول کی حدود میں داخلے اور اخراج کے اوقات میں مکمل نگرانی کی جائے اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے ۔ سکیورٹی گارڈ کی موجودگی اور تربیت کا اہتمام کیا جائے جو داخلی اور خارجی دروازوں پر ہمہ وقت موجود ہوں موثر نگرانی کیلئے سکول میں سی سی ٹی وی کیمروں کا انتظام کریں اساتذہ، سٹاف اور طلباء کے مابین غیر ضروری روابط کی حوصلہ شکنی کی جائے سکول اوقات کار کے بعد طلباء کو سکول میں بلا جواز روکنے سے اجتناب کیا جائے والدین کے انتظار کے لئے جگہ مختص کی جائے اور تمام بچوں کو وہیں ٹھہرایا جائے جب تک طلباء اور عملہ سکول میں موجود ہوں، سکول مالک بھی سکول میں اپنی موجود گی کو یقینی بنائیں مڈل اور سیکنڈری کلاسوں میں لڑکیوں کیلئے خاتون اساتذہ اور لڑکوں کیلئے مرد اساتذہ تعینات کئے جائیں یادر ہے کہ اگر کسی سکول میں نازیبا، غیر اخلاقی یا قابل اعتراض سر گرمی کی تصدیق ہوئی تو اس کے مکمل ذمہ دار سکول مالک لائسنسیز ہوں گے اور ایسی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں