شاما گینگ کے 3 ارکان گرفتار، 13 لاکھ سے زائد مال برآمد

شاما گینگ کے 3 ارکان گرفتار، 13 لاکھ سے زائد مال برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)راجہ رام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث شاما گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزموں میں سرغنہ اسلام عرف شاما، محمد بلال اور محمد مجاہد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزموں سے 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد ہوا، جس میں ایک موٹر سائیکل اور 12 لاکھ روپے نقدی شامل ہے ۔ دوران تفتیش 8 مقدمات بھی ٹریس کر لئے گئے ۔پولیس نے برآمد شدہ سامان اور رقم اصل مالکان کے حوالے کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں