سی پی او صادق علی دوگر کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کی ہدایت
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او صادق علی دوگر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے مختلف شکایات اور مسائل پیش کئے ۔
سی پی او نے تمام سائلین کی درخواستیں سن کر متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ مسائل کو میرٹ پر حل کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سائلین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ کسی بھی افسر یا اہلکار کی جانب سے غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔