بجلی چوروں کے گرد شکنجہ سخت،57پکڑے گئے،لاکھوں کے واجبات وصول

بجلی چوروں کے گرد شکنجہ سخت،57پکڑے گئے،لاکھوں کے واجبات وصول

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیازآپریشن جاری ہے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوڈی جی خان سرکل ملک خورشید احمد اور ونگ کمانڈر رینجرز کی سربراہی میں مختلف سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔

ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورسز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بجلی چوری کرنے اور واجبات کی عدم ادائیگی پر 9افراد کو موقع سے گرفتارکرلیا۔لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کے سدباب کے لئے 7ٹرانسفارمرز، 100میٹر اے بی سی کیبل اور 140میٹر پی وی سی کیبل اُتارلی گئی ۔ آپریشن کے دوران 57افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جن کے میٹرزاتارلئے گئے اور نادہندگان سے 3لاکھ روپے سے زائد واجب الادا رقم بھی وصول کی گئی ۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں ۔ ٹیم نے عمر کوٹ فیڈرکے مختلف علاقوں میں 6مقامات پر ڈائریکٹ کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری پکڑ لی ۔ رینجرز کی نگرانی میں دوسرے روز بھی جمال دین والی سب ڈویژن صادق آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے بستی بالا ڈگروچہ، بستی کچی چوہان، بستی حاجی محمود چوہان، بستی موسیٰ اندھراور بستی موج دین میں 11لا کھ 15ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5ٹرانسفارمرز اور ایک ایل ٹی لائن اُتارلی گئی جبکہ ایک ڈیفالٹر کو موقع سے حراست میں لیکر حوالات منتقل کیاگیا۔ چیکنگ کے دوران 24صارفین ایل ٹی لائنوں سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں