وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی،جنگلی طوطے رکھنے پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔
لوہاری گیٹ پولیس کو وائلڈ لائف اہلکار اللہ بخش نے اطلاع دی کہ قلعہ کہنہ گودڑی میں ایک نامعلوم شخص ناجائز شکار سے حاصل کردہ جنگلی پرندوں کے ساتھ موجود ہے ۔ موقع پر پہنچ کر ملزم کو قابو کیا گیا تو اس کے تھیلے سے تین جنگلی طوطے برآمد ہوئے ۔