لائیوسٹاک ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

لائیوسٹاک ایکٹ کی خلاف ورزی  پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے پنجاب لائیو سٹاک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔

سیتل ماڑی پولیس کو شہزاد علی نے اطلاع دی کہ ملزم محمد آصف اپنی دکان پر غیر قانونی طریقے سے بریڈنگ فروخت کر رہا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور تصدیق ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق غیر قانونی بریڈنگ فروخت کرنا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ مویشیوں کی افزائش اور لائیو اسٹاک کے معیار کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں