کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2افراد زخمی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اڈا لال میر کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔۔
حادثہ کوٹ ادو کی تحصیل حدود میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ ایک زخمی اپنی مدد آپ کے تحت کوٹ ادو اسپتال پہنچ گیا جبکہ دوسرے زخمی کو ناک پر ٹانکوں کے قابل زخم، سر پر ضرب کا شبہ، ناک سے خون بہنا، پیٹ اور دائیں گھٹنے پر ٹانکوں کے قابل زخم آئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد اسے کوٹ ادو ہسپتال منتقل کر دیا۔