فوڈ سیفٹی کے چھاپے ،4من مضر صحت مربہ جات ، اچار تلف
ملتان ،بہاولپور، میلسی (لیڈی رپورٹر،سٹی رپورٹر، نامہ نگار) فوڈ سیفٹی کی ٹیموں کی کارروائیاں، چار من مضر صحت مربہ جات اور۔۔
اچار تلف ،آئل یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، میٹ شاپ کو پونے دو لاکھ روپے جرمانہ ۔بہاولپور میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مترا بنگلہ روڈ یزمان میں مربہ جات یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 من مضر صحت مربہ جات اور اچار تلف کر دیا۔ ملتان میں مختلف مقامات پر 2معروف ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے میٹ سیکشن اور فیٹ اینڈ آئل یونٹ کی انسپکشن کی گئی، نمونہ فیل ہونے پرآئل یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی، میٹ شاپ کو 1لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ، ڈیپارٹمنٹل سٹور کو اصلاحی نوٹس جاری۔ اسی طرح صفائی کے ناقص انتظامات پر چونگی نمبر 9میں سٹور کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بچ ولاز میں ڈیپارٹمنٹل سٹور کے میٹ سیکشن کو اصلاحی نوٹس جاری کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کا معیار بہتر بنانا پہلی ترجیح ہے ۔ادھر میلسی کے علاقے کوٹ مظفر میں لورز سپائسز سٹور پر چھاپہ مارا گیا تو ملاوٹ شدہ جعلی برانڈ کا مصالحہ برآمد ہوا۔تھانہ میراں پور میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔