کپاس کی 32لاکھ ایکڑ پر کاشت ، روئی کی 55 لاکھ گانٹھ ہدف

کپاس کی 32لاکھ ایکڑ پر کاشت ، روئی کی 55 لاکھ گانٹھ ہدف

ملتان (وقائع نگار خصوصی) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ روئی کے 55 لاکھ سے زائد گانٹھوں کے ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔۔

رواں سیزن 32 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی کاشت کی گئی جبکہ خصوصی مہم کے ذریعے ساڑھے 8لاکھ ایکڑ پر اگیتی کاشت کا ہدف پورا کیا گیا۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں کپاس کی صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ر سمیت محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔افتخار علی سہو نے بتایا کہ اب تک 8 لاکھ گانٹھوں کے برابر پھٹی کی چنائی مکمل ہو چکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں