جنوبی پنجاب:1006 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 309 ارب مختص

جنوبی پنجاب:1006 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 309 ارب مختص

ملتان (لیڈی رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جنوبی پنجاب کے 1006 منصوبوں کیلئے 309ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر بجٹ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 81 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے 43 ارب روپے جاری کر دئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں کمشنر بہاولپور مسرت جبیں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے موثر میکانزم پر عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ۔متعلقہ افسر منصوبوں کا معیار اور کام کی رفتار چیک کرنے کیلئے فیلڈمیں وزٹ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں