تونسہ بیراج کے قریب ٹرک اور ڈمپر میں ٹکر، شخص زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تونسہ بیراج کے قریب ہینو ٹرک اور ڈمپر میں تصادم سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ڈمپر ڈرائیور نے گڑھے سے بچنے کیلئے سامنے آتے ہوئے ہینو ٹرک کو ٹکر مار دی جس سے احسان پور شہر کا رہائشی افضل شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو عملہ اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کیا۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیاں سڑک پر موجود رہیں، جس پر روڈ سیفٹی کے تحت علاقہ کارڈن آف کر دیا گیا تاکہ ٹریفک روانی متاثر نہ ہو۔